پٹرولیم نرخوں کا روزانہ ردوبدل ،ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھانے لگے

پٹرولیم نرخوں کا روزانہ ردوبدل ،ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھانے لگے

روزانہ ردوبدل کا مؤثر نظام نہ ہونے پر مختلف شہروں،روٹس پر کرایوں میں واضح فرق

لاہور (شیخ زین العابدین)پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ ردوبدل نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا نظام بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ۔ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرائے بڑھانا شروع کر دئیے ۔سرکاری کرایہ نامہ اپنی جگہ موجود لیکن متعدد روٹس پر مسافروں سے اس سے زائد کرایہ وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نئی کرایہ پالیسی پر غور کر رہا ہے تاہم اسکی منظوری تک مسافروں اور ٹرانسپورٹرز دونوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ۔ پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے اثرات پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ حالیہ عرصے میں ڈیزل 43 روپے تک مہنگا ہونے سے کئی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں10فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ سے مقررہ کرایہ سے زیادہ پیسے لیے جا رہے ہیں۔ کہیں بھی سرکاری کرایہ نامہ نظر نہیں آتا۔ انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے پاس کرایوں میں روزانہ ردوبدل کا کوئی مؤثر نظام نہیں جس سے مختلف شہروں اور روٹس پر کرایوں میں واضح فرق نظر آ رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...