بادامی باغ:خستہ حال سڑکوں کی بحالی کیلئے ڈیڑھ ارب کا منصوبہ

بادامی  باغ:خستہ  حال  سڑکوں  کی  بحالی  کیلئے  ڈیڑھ  ارب  کا  منصوبہ

حکومت کو ارسال کی گئی سمری میںتجویز دی گئی، فنڈز کی منظوری کا معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے بذریعہ سرکولیشن پیش کیا جائے بادامی باغ کی 3 شاہراہوں، پیکو روڈ، محبوب روڈ اور میان اسلم المعروف شیر شاہ روڈ کی مکمل بحالی اور اپ گریڈیشن کی جائیگی

لاہور (شیخ زین العابدین)بادامی باغ کی خستہ حال سڑکوں کی بحالی کے لیے ایک ارب اکیاون کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے مالی سال 2026-27  کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومتی مالی معاونت حاصل کرنے کی باقاعدہ کوشش شروع کر دی ہے ۔ پنجاب حکومت کو ارسال کی گئی سمری میں بادامی باغ کی سڑکوں کی بحالی کے منصوبے کے لیے ایک ارب اکاون کروڑ ستاون لاکھ تینتیس ہزار روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ فنڈز کی منظوری کا معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے بذریعہ سرکولیشن پیش کیا جائے ، کیونکہ کابینہ مئی 2026 میں اسی منصوبے کی منظوری دے چکی تھی، تاہم گزشتہ مالی سال کے دوران فنڈز ایل ڈی اے کو منتقل نہ ہونے کے باعث منصوبے پر عملی کام شروع نہیں ہو سکا۔منصوبے کے تحت بادامی باغ کی تین اہم شاہراہوں، پیکو روڈ، محبوب روڈ اور میان اسلم المعروف شیر شاہ روڈ کی مکمل بحالی اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...