2فوڈیونٹس بند،17کو جرمانے

2فوڈیونٹس بند،17کو جرمانے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بادامی باغ، لبرٹی اور مضافات میں آپریشن کیا گیا جس میں19فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی جس میں2 بند، 17کو 4لاکھ 39ہزار کے جرمانے عائد کیے۔

 بتایا گیا کہ دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک شاپ بند کی گئی، دودھ میں پانی، ویجیٹیبل گھی، پاؤڈر اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی، سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر معروف ریسٹورنٹ بھی بند کیا گیا، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، چوہوں، حشرات کی بھرمار پائی گئی، تعفن زدہ ماحول، واشنگ کا مناسب انتظام نہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...