بارشیں :ٹوبہ میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں مزید مؤثر بنانیکی ہدایت
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان کا اجلاس ، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ہاٹ سپاٹس، لاروا سرویلنس، ان ڈور و آؤٹ ڈور مانیٹرنگ اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر طارق عثمان نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے تمام محکمے انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments