لڈن میں 22 کروڑ کے سیوریج منصوبوں پر کام جاری
ڈپٹی کمشنر کا دورہ، تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار مزید بہتر بنانے کی ہدایت
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے لڈن کا دورہ کرکے سیپ (SAP) اور ایس ڈی جیز (SDGs) پروگرام کے تحت جاری سیوریج منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیوریج لائنوں کے جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعمیراتی معیار کو بہتر رکھنے اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لڈن میں سیوریج سکیم پر تیزی سے کام جاری ہے۔
سیپ پروگرام کے تحت 6 کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج لائنوں اور ڈسپوزل ورکس کی تعمیر کی جا رہی ہے ، جبکہ ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت 16 کروڑ روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیوریج منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اور اہل علاقہ کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عاصم عباس، چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد محمود اور دیگر افسران موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments