میونسپل کمیٹی لدھیوالہ میں ایڈمنسٹریٹرآفس کا افتتاح
عوامی شکایات کے ازالے میں غفلت برداشت نہیں ہوگی :ڈی سی ، دنیا سے گفتگو
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید کے ہمراہ میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کا دورہ کیا اور نئے تعمیر ہونیوالے ایڈمنسٹریٹرآفس و کانفرنس ہال کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسر اور متعلقہ ادارے بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہتے ہیں اور خود صورتحال کی نگرانی کرتا ہوں، حالیہ شدید بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات سامنے آتی ہیں تو نکاسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران نالیوں اور سیوریج لائنوں میں کوڑا پھینکنے سے گریز کریں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت اطلاع دیں تاکہ انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کر سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ میں ایڈمنسٹریٹر آفس اور کانفرنس ہال کا قیام انتظامی امور کو مزید منظم بنانے میں معاون ثابت ہوگا، افسر وں اور عملے کو شہریوں کے مسائل کے حل اور دیگر انتظامی امور کو بہتر انداز میں انجام دینے کیلئے سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments