کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،نکاسی آب آپریشن کا جائزہ

کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،نکاسی آب آپریشن کا جائزہ

کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،نکاسی آب آپریشن کا جائزہ کچہری بازار، سٹی روڈ، نشیبی علاقوں اور دیگر متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری نکاسی آب آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر نے کچہری بازار، سٹی روڈ، نشیبی علاقوں اور دیگر متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا، جہاں انہیں واسا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے نکاسی آب کی صورتحال اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ بارشی پانی کی مکمل نکاسی تک تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں موجود رہیں اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...