چہلم حضرت امام حسینؓ، سکیورٹی یقینی بنائینگے :عائشہ رضوان

چہلم حضرت امام حسینؓ، سکیورٹی یقینی بنائینگے :عائشہ رضوان

مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور رواداری ہی پائیدار امن کی ضمانت :اجلاس سے خطاب

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جامع سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں، جن پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انعقاد کے لیے علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور تاجر برادری کا تعاون انتہائی اہم ہے ۔ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، جس میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، مختلف مکاتب فکر کے علماء، امن کمیٹی کے ارکان اور تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور رواداری ہی پائیدار امن کی ضمانت ہیں۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے بتایا کہ چہلم کے تمام جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی انتظامات مکمل ہیں۔ علماء کرام نے بھی ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک میں امن، استحکام اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...