خانیوال میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا حکم

خانیوال میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا حکم

کام کی رفتارتیز، معیار یقینی بنا یاجائے ،ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا مختلف علاقوں کا دورہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے شہر میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سنگلانوالہ چوک میں بازاروں کی خوبصورتی کے لیے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہری جلد بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے گرلز کالج روڈ پر سڑک کی تعمیر اور یو جی ایس ٹی کے ان لیٹ و آؤٹ لیٹ سے متعلق جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔حنا ارشد نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو معیاری انفراسٹرکچر، بہتر سڑکیں اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...