ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا میں منفرد تقریب
ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا میں منفرد تقریبادارے میں تعینات 20 نائب قاصدین کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا میں ایک منفرد اور مثالی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ادارے میں تعینات 20 نائب قاصدین کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ہیڈ سمیت تمام پراسیکیوٹرز اور افسران نے خود میزبان کا کردار ادا کرتے ہوئے نائب قاصدین کو کھانا پیش کیا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ہیڈ عامر شہزاد نے کہا کہ دفاتر میں اختیارات اور ذمہ داریوں کی تقسیم نظم و ضبط کے لیے ضروری ہے ، تاہم انسانیت، احترام اور مساوات کی بنیاد پر تمام افراد برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اسی شعور کو فروغ دینا اور ادارے میں باہمی احترام، اخوت اور ٹیم ورک کے جذبے کو مضبوط کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments