جماعت اسلامی نے گرین کراچی مہم کا آغاز کردیا

جماعت اسلامی نے گرین کراچی مہم کا آغاز کردیا

ہر ٹاؤن اربن فاریسٹ کا اضافہ کریگا، مہم میں خواتین بھرپور شرکت کرینگی3اگست کو خواتین مارچ، 7کو احتجاج ، پٹرول سستا کیاجائے ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گرین کراچی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے ، تقریباًتین سال میں ہمارے 9ٹاؤنز نے 278پارکوں کو بحال کیا اور اربن فاریسٹ کا تصور پیش کیا، اس سال ہر ٹاؤن ایک اربن فاریسٹ کا اضافہ کرے گا اور واٹر ہارویسٹنگ سسٹم بھی قائم کیے جائیں گے، یکم اگست کو ادارہ نور حق میں خواتین کی بڑی تعداد مہم کا آغاز کرے گی۔ منعم ظفر نے 7اگست کو پورے ملک میں پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے کہا کہ احتجاج میں خواتین بھی بھر پور شرکت کریں گی اور حلقہ خواتین کراچی کے تحت پیر 3اگست کو 03:30بجے دن شاہراہ قائدین پر خواتین کا عظیم الشان اور تاریخی مارچ ہوگا جبکہ 7اگست کو پورے ملک کی طرح کراچی کی سڑکوں پر بھی بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم اور پٹرول سستا کیا جائے ۔منعم ظفر خان نے وزیر داخلہ کی جانب سے ملک کی تباہ حالی اور سسٹم کی خرابی پر کہا کہ سسٹم تو اسی وقت تباہ ہو گیا تھا جب کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا، پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، کرپشن اور نا اہلی پیپلز پارٹی کا دوسرا نام ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...