اچھے کردار سے معاشرے کو جنت نظیر بنا سکتے :طارق جمیل
عالمی سازشوں کے تناظر میں مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ملک کے معروف مذہبی سکالر مولانا طار ق جمیل نے کہا ہے کہ عالمی سازشوں کے تناظر میں آج مسلمانان عالم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام مسالک کے پیروکاروں کو فروعی اختلافات میں الجھنے کے بجائے اسلام کی حقانیت کو دنیا بھر میں پھیلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلانا چا ہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد کی والدہ کے قل شریف کا موقع پر ایصال ثواب کیلئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا طارق جمیل نے کہاکہ اچھے کردار اور اچھے اخلاق سے ہی ہم اس معاشرہ کو جنت نظیر بناسکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنے ہاں رواداری ، برداشت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی یادیں انسان کیلئے صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتی ہیں ،ہمیں چا ہیے کہ ہم اسلام کے بنیادی اراکین کی مکمل پابندی کریں اور نماز کو کسی بھی صورت ترک نہ کریں کیونکہ قیامت کے روز سب سے پہلے نماز کے بارے سوال ہوگا۔ محفل میں بیوروکریٹس ، پولیس افسر وں ، معززین علاقہ اور سیاستدانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں مرحومہ بسمل صابری کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments