صفائی اور نکاسی آب میں غفلت پر عملہ کی سرزنش
صفائی اور نکاسی آب میں غفلت پر عملہ کی سرزنش عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا،یسریٰ بٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر یسرٰی سہیل بٹ نے ماڑی نالہ کا اچانک دورہ کر کے ڈرینج سسٹم اور مختلف چوکنگ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی اور نکاسی آب میں غفلت پر متعلقہ عملہ کی سرزنش کی۔اسسٹنٹ کم کمشنر نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرتے ہوئے نکاسی آب کو مکمل طور پر بحال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اس لئے صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور احسن انداز میں انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments