ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ،سعید غنی
ملازمین کی تنظیموں کی مشاورت سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گاسندھ حکومت تمام اداروں کے وزراء سے رابطے میں ہے ،وزیر محنت
کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ۔ ملازمین کے گروپ انشورنس، بینولینٹ فنڈ، پرموشن سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے ملازمین کی تنظیموں کی مشاورت سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے چیئرمین سندھ ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایپکا سندھ کے صدر رفیق احمد جتوئی، جنرل سیکرٹری اشرف خان بوزئی، سینئر نائب صدور خالد راجپوت، نثار احمد عاربانی، سید نعیم شاہ، سعید شیخ، عباس چانڈیو، راشد اقبال و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
چیئرمین سندھ ایپکا ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے صوبائی وزیر کو سندھ بھر کے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت صوبے کے تمام ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں سندھ کابینہ میں بھی ان تمام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ہے ، ہماری موجودہ سندھ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے تمام اداروں کے وزراء سے رابطے میں ہے اور آپ لوگوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کئے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments