واسا کی مبینہ غفلت، بارشی پانی جگہ جگہ کھڑا

واسا کی مبینہ غفلت، بارشی پانی جگہ جگہ کھڑا

گل والا، مجاہد کالونی ، اسلام پورہ ، رحمان پورہ ، ظفر کالونی ، محبوب کالونی،ٹوانہ پارک ، میاں حیا ت کالونی ، مقام حیات، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت درجنوں آبادیاں تالاب بن گئیں دو ماہ قبل جاری ہونے والے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا ،مین ہولز میں سلٹنگ کے باعث کھڑے پانی کی گہرائی معمول سے کہیں زیادہ ہو گئی، سزا شہری بھگت رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں حالیہ برسات نے جہاں گرمی کی شدت سے عارضی نجات دی، وہیں انتظامیہ کے دعووں کی قلعی بھی کھول کر رکھ دی،ذرائع کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی (ستھرا پنجاب اتھارٹی) اور واسا کی مبینہ غفلت کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بارشی پانی کا مناسب نکاس نہ ہو سکا، جن میں گل والا، مجاہد کالونی ، اسلام پورہ ، رحمان پورہ ، ظفر کالونی ، محبوب کالونی،ٹوانہ پارک ، میاں حیا ت کالونی ، مقام حیات، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت درجنوں گنجان آبادیاں شامل ہیں،ان آبادیوں کی صورتحال قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ بلدیاتی اداروں کی مبینہ نااہلی اور دو ماہ قبل جاری ہونے والے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی سزا تھی جو اب شہری بھگت رہے ہیں ان علاقوں میں قریب دو ماہ قبل مین ہولز کی ڈی سلٹنگ (صفائی) کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاکہ برساتی موسم سے پہلے نکاسی آب کا نظام بحال کیا جا سکے ، تاہم متعلقہ عملے کی جانب سے ان احکامات پر مناسب عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً:مین ہولز میں سلٹنگ کے باعث کھڑے پانی کی گہرائی معمول سے کہیں زیادہ ہو گئی، جس سے پانی کے نکاس کا سینسر سسٹم بھی متاثر ہوا،بعض مقامات پر گٹروں کی صفائی کے دوران نکلنے والی سلٹ کو بروقت نہ اٹھایا گیا، جس سے مسئلہ مزید سنگین ہو گیا،باعث تشویش امر یہ ہے کہ انتظامیہ شہر کے مرکزی علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی کروا کر وزیر اعلی پنجاب کو کارکردگی کی تصاویر بھجواتی رہی ،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مؤثر انداز میں ادا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...