داؤد خیل سیوریج سسٹم کو مکمل فعال بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

داؤد خیل سیوریج سسٹم کو مکمل فعال  بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت داؤد خیل سیوریج سسٹم کو مکمل فعال بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایم سی داؤدخیل کی سوریج سکیم کے ڈسپوزل اسٹیشن، بجلی کی تنصیبات، سائفن، سیوریج لائن کی صفائی کے علا وہ دیگر امور پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور میو نسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ داؤدخیل کی سوریج لائنوں کو فنگشنل کر نے کیلئے دونوں ادارے آپس میں مکمل کوآرڈی نیشن کو یقینی بنائیں تا کہ سکیم کی سیوریج لائنوں کی صفائی ستھرائی، بحالی و مر مت کر کے اسے مکمل فنگشنل کیا جا ئے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ محمد ریاض کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...