منشیات مقدمہ کے ملزم شہزاد کو بری کرنے کا حکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج ڈاکٹر عابدہ سجاد کی عدالت نے تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں درج منشیات مقدمہ میں ملزم شہزاد شاہ کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔۔۔
گزشتہ روز درج مقدمہ نمبر 189/24تھانہ اے این ایف راولپنڈی کی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے دانش اکبر خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ اور موقف اختیارکیا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور بعدازاں جھوٹا کیس بنایا گیا، ملزم کا مبینہ منشیات سے کوئی سروکار نہیں، منشیات مقدمات میں پراسیکیوشن اپنا کیس بغیر کسی شک و شبہہ ثابت کرنے کی پابند ہے جو کہ وہ نہ کر سکی، نامزد ملزم کا کسی قسم کا کریمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments