اسلام آباد، 28اشتہاریوں سمیت 39جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 39جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔
، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول، تھانہ ہمک، تھانہ گولڑہ، تھانہ سہالہ، تھانہ بنی گالا، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ شالیمار، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 745گرام آئس، 15بوتل شراب اور مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 28مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments