پی این آر اے اور آئی اے ای اے کے اشتراک سے تربیتی کورس

پی این آر اے اور آئی اے ای اے کے اشتراک سے تربیتی کورس

جوہری تنصیبات کے کمپیوٹر نظام کے تحفظ پر مامور افسران ،سکیورٹی انسپکٹرز کی شرکت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA)اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)کے باہمی تعاون سے جوہری تنصیبات کے کمپیوٹرسکیورٹی معائنوں سے متعلق پانچ روزہ قومی تربیتی کورس پی این آر اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ تربیتی پروگرام میں ملک کی فعال جوہری تنصیبات کے کمپیوٹر نظاموں کے تحفظ اور ان کی ضابطہ جاتی نگرانی پر مامور ریگولیٹری افسران اور سکیورٹی انسپکٹرز نے شرکت کی۔ کورس کے دوران شرکاء کو کمپیوٹر سکیورٹی کے معائنوں سے متعلق جدید طریقہ کار، ضابطہ جاتی تقاضوں کا مؤثر جائزہ لینے، سکیورٹی آڈٹس کے انعقاد اور ممکنہ خامیوں کی بروقت نشاندہی کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر آئی اے ای اے کی Nuclear Security Series میں وضع کردہ رہنما اصولوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ بہترین طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔تربیتی کورس کی نگرانی تین ممتاز بین الاقوامی ماہرین نے کی، جن میں آئی اے ای اے کے لوئیس ایبیوٹونو تابائی (Louis Ebiotuno Tabai)، جمہوریہ کوریا کے جیونگ ہو لی (Jeong Ho Lee) اور برازیل کے ریکارڈو پالینو مارکیز (Ricardo Paulino Marques) شامل تھے ۔ ماہرین نے شرکاء کو کمپیوٹر تحفظ کے معائنوں سے متعلق عملی تجربات، جدید تقاضوں اور عالمی سطح پر رائج بہترین اصولوں سے آگاہ کیا چیئرمین پی این آر اے، جناب ضیاء حسین شاہ نے کہا، \\\"جوہری تنصیبات کے تحفظ اور سلامتی کے مؤثر ضابطہ جاتی نظام میں کمپیوٹر سکیورٹی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اس تربیتی پروگرام سے ہمارے انسپکٹرز کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...