پروفیشنل گروپ نے بار الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کر دئیے
زمان چیمہ صدر اور ارباب مختار چیمہ سیکرٹری کا الیکشن لڑیں گے :رانا خلیل و دیگر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پروفیشنل لا ئرز گروپ نے بار ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے محمد زمان چیمہ کو صدر اور ارباب مختار چیمہ کو سیکرٹری کا امیدوار نامزد کر دیا، انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ۔ پروفیشنل لائرز گروپ کے رہنمائوں رانا خلیل احمد ، احسن عطا چیمہ، ارشاد احمد چیمہ، غضنفر چیمہ، شہباز احمد چیمہ، نوید اسلم، امتیاز احمد خان، وقاص افضل چٹھہ، محمد اکرم آرائیں ، اعجاز چٹھہ، مختار چیمہ، اشتیاق احمد چیمہ، مستعصم مالک طور، فرزانہ کوثر، شیخ بلال احمد، علی بہادر چٹھہ، اللہ دتہ چیمہ ، جاوید اقبال چیمہ،حافظ عثمان نے کہا کہ زمان چیمہ پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری کے باعث وکلا برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں جبکہ ارباب مختار چیمہ نوجوان وکلا کے مسائل کے حل، تنظیمی امور اور بار کی بہتری کیلئے متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں بار اور بینچ کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ، وکلا کو جدید سہولیات کی فراہمی، فلاحی منصوبوں کے آغاز، نوجوان وکلا کی تربیت، لا ئبریری اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری سمیت تمام اجتماعی مسا ئل کے حل کو ترجیح دی جائیگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments