وہاڑی میں 28 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل، ثاقب خورشید

وہاڑی میں 28 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل، ثاقب خورشید

ای گرین بس سروس کا افتتاح، ڈسٹ فری ملتان روڈ منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق حلقے کے مختلف چکوک میں 28 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔وہ چک نمبر 204 ڈبلیو بی میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ای گرین بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پہلا ڈسٹ فری ملتان روڈ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار ملا، میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) سوشل ونگ کے ضلعی صدر میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود حکومت عوامی مسائل کے حل اور قانون کی مؤثر عملداری کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، جن کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔اس موقع پر سابق یو سی نائب ناظم چودھری الیاس گوندل، ڈاکٹر محمد اسلم اور دیگر نے ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کی مزید ترقی کے لیے گرانٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تقریب میں منیب الیاس ایڈووکیٹ، صفدر گوجر، چودھری اعظم باجوہ، چودھری سعید اکرام، عبدالمالک ورک، احسن نو بہار اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...