میلسی میں بارش، عارضی طور پربجلی کی سپلائی معطل

میلسی میں بارش، عارضی طور  پربجلی کی سپلائی معطل

میلسی (نامہ نگار )میلسی اور گردونواح میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔

بارش کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہی، تاہم موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی و حبس کا زور ٹوٹ گیا، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا شدید بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔ دوسری جانب بارش سے فصلات پر خوشگوار اثرات مرتب ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ ، جبکہ کسانوں نے بھی بارش کو زرعی سرگرمیوں کے لئے مفید قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...