میپکو :کامیاب مالی سال،لائن لاسز کم،100فیصد ریکوری

میپکو :کامیاب مالی سال،لائن لاسز کم،100فیصد ریکوری

لائن لاسز 12فیصد ہدف سے بھی کم ،سخت مانیٹرنگ ، افسر،ملازمین کو خراج تحسین

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے مالی سال 2025-26ء شاندار کامیابیوں کے ساتھ مکمل کر لیا۔لائن لاسز میں نمایاں کمی، ریکوری 100 فیصدسے زائد، نیپرا ہدف سے ایک ارب روپے زائد آمدن حاصل کرکے تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری کی سرپرستی میں چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء کی بہترین حکمت عملی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی سربراہی میں ٹیم ورک کے ذریعے مالی سال2025-26ء کا اختتام شاندار کارکردگی کے ساتھ کرتے ہوئے عملی اور مالیاتی شعبوں میں نئے سنگ میل عبور کر لئے ۔ کمپنی نے لائن لاسز، ریکوری اور آمدن کے اہداف میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے  مؤثر کارکردگی کا ایک اور ثبوت پیش کیا ہے۔

میپکو کے لائن لاسز کی شرح مالی سال 2025-26ء کے اختتام پر11.91 فیصد ریکارڈ کی گئی جو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مقررہ12.19 فیصد ہدف سے بھی کم رہی۔ گزشتہ مالی سال میں لائن لاسز کی شرح 13.30 فیصد تھی جس کے مقابلے میں 1.40 فیصد کی نمایاں کمی کمپنی کی مؤثر حکمت عملی، سخت مانیٹرنگ  کا نتیجہ ہے۔میپکو نے ریکوری کے میدان میں بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100.84فیصدریکوری ریکارڈ کی جو مقررہ100 فیصد ہدف سے زیادہ ہے ۔ ٹارگٹ سے زائد ریکوری ادارے کی مؤثر مالی نظم و ضبط، واجبات کی بروقت وصولی اور فیلڈ افسروں کی شبانہ روز کاوشوں کی عکاس ہے۔مالیاتی کارکردگی کے حوالے سے بھی میپکو نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور نیپرا کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1052 ملین روپے اضافی آمدن حاصل کرکے ادارے کو خاطر خواہ مالی فائدہ پہنچایا جس سے کمپنی کی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...