شہر بھر میں وارداتیں،لاکھوں کی نقدی ،سامان لوٹ لیا گیا

شہر بھر میں وارداتیں،لاکھوں کی نقدی ،سامان لوٹ لیا گیا

حمزہ سے نقدی ،عمیر ،طاہر، امامہ کے موبائل فونز چھن گئے ، مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں حمزہ سے چار ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، جبکہ قادر پور راں کے علاقے میں عمیر، شاہ رکن عالم کے علاقے میں طاہر محمود کی ہمشیرہ اور دہلی گیٹ کے علاقے میں امامہ الرحمن سے موبائل فون اور پرس چھین لئے گئے۔چوری کی دیگر وارداتوں میں بی زیڈ کے علاقے سے عبدالرافع کا بجلی کا میٹر، کوتوالی میں نعمان کا موبائل، کینٹ میں رضوان خالد کی بیٹری، مظفر آباد میں محمد خان کی بھٹہ فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، قطب پور میں راشد سے نقدی اور موبائل، شاہ شمس میں دانیال کے گھر سے چاندی اور گھریلو سامان، ممتاز آباد میں ندیم شہزاد سے اڑھائی لاکھ روپے ، مخدوم رشید میں اویس کے چار موبائل فون، بستی ملوک میں خادم سے ایک تولہ سونا اور دو لاکھ روپے ، سٹی شجاع آباد میں شاہد علی کے طلائی زیورات، صدر شجاع آباد میں اللہ وسایا کا سولر موٹر، راجہ رام میں لطیف کا سولر انورٹر، نیو ملتان میں نجمہ مختیار کے گھر سے نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل، سیتل ماڑی میں رمضان زکی کی موٹرسائیکل اور لوہاری گیٹ میں جہانگیر کا ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...