میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچر امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان

میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچر امیدواروں  کے انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان

لاہور (این این آئی)میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچر کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق انٹرویوز 4اور 5اگست کو پیکٹا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوں گے ۔ 9رکنی پینل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز لے گا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اطہر سعید، فاروق قمر، محمد اعجاز جوئیہ، نوید ڈیرات، زاہدہ بتول اور عبدالوحید رضا سمیت دیگر افسران شامل ہوں گے ۔محکمہ کے مطابق انٹرویو میں کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کو مختلف سرکاری سکولوں میں او پی ایس ہیڈ کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...