نوجوان کی فائرنگ سے کزن زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر نوجوان کاشف نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے کزن کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں کاشف نامی شخص نے اپنے کزن ذیشان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے زخمی ہونے والے شہری ذیشان کو سروسز ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments