مہنگے بجلی، پٹرول سے کاروباری شعبہ زوال کا شکار :خرم نواز گنڈاپور
لاہور(آن لائن)ینگ بزنس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین ینگ بزنس ایسوسی ایشن الطاف حسین رندھاوا نے کی۔اجلاس میں نوجوان تاجروں کی تربیت، ممبر شپ مہم، کاروباری ورکشاپس کے انعقاد اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلئہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مہنگی بجلی، پٹرول اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صنعتی اورکاروباری شعبے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments