جامعہ پنجاب کے 4نامور اساتذہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جامعہ پنجاب کے 4نامور اساتذہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ڈاکٹر عارف بٹ ،ڈاکٹر اصغر ،ڈاکٹر ارشد چغتائی ، ڈاکٹر محمد علی کوخراج عقیدت

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اپنے سابق اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر عارف بٹ (سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب )پروفیسر ڈاکٹر اصغر بٹ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد چغتائی اورپروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، وائس چانسلر یوای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، سابق منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل رشید لون، سابق سیکرٹری پٹرولیم ا جی اے صابری، سابق ایم ڈی پارکو شاہد امام شیخ، صدر سندر انڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن معاذ محمود، ڈائریکٹر آئی سی ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر نادر ، سینئر فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر ظفر رشید، پروفیسر ڈاکٹر جاوید ، پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، آئی سی ای ٹی کے سابق طلبہ، ساتھیوں، دوستوں اور مرحوم اساتذہ کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمود سلیم نے مرحوم اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی گرانقدر خدمات کو سراہا ۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ممتاز اساتذہ کی انجینئرنگ کی تعلیم کیلئے نمایاں خدمات کو یاد کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نادر حسین نے مرحومین کی آئی سی ای ٹی و پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی معیار، تحقیق اور کیمیکل انجینئرنگ کے فروغ میں نمایاں کردار پر روشنی ڈالی۔

 اور کہا کہ مرحوم اساتذہ نے طلبہ کی کردار سازی، رہنمائی، تربیت اور سرپرستی سے پنجاب یونیورسٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آئی سی ای ٹی کے سابق طلبہ، سینئر فیکلٹی ممبران اور ساتھیوں نے بھی اپنی یادیں شیئرکیں ۔مرحوم اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگاری شجرکاری تقریب بھی ہوئی ،اہلخانہ نے انکی یاد میں پودے لگائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...