سوتیلے بھائی کو دوسرے نے چھری مار دی،حالت تشویشناک
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ میں شورہ کوٹھی روڈ پر جائیداد کے تنازع پر چھری کے وار کرکے سوتیلے بھائی کو زخمی کردیا۔۔۔
زخمی نوجوان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق فرقان رضا گھر واپس آ رہا تھا کہ اسکے سوتیلے بھائی قیصر رضا نے راستے میں اس پر چھری سے حملہ کر دیا جو فرقان رضا کے پیٹ میں لگی۔ریسکیو ٹیم نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments