ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی کا امتحانی نتیجہ جاری
لاہور(خبر نگار )پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی دو سالہ پروگرام کے پہلے سمسٹر (جنوری 2026 تا جون 2026) کے امتحانات کا نتیجہ جاری کر دیا ہے ۔
جاری کردہ رزلٹ سمری کے مطابق پہلے سمسٹر کے امتحان میں مجموعی طور پر 1,955 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 961 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ کامیاب امیدواروں کی شرح 49.16 فیصد رہی۔نتائج کے مطابق 898 امیدوار ناکام قرار پائے جبکہ 96 امیدوار غیر حاضر رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments