صوئے آصل:بجلی چوری پکڑی گئی،16میٹر منقطع
لاہور(اے پی پی)صوئے آصل سب ڈویژن میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف لیسکونے رینجرز اورپولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او صوئے آصل سب ڈویژن ابرار الرحمن کی سربراہی میں فیلڈ ٹیم نے سرائچ ، صوئے آصل اور گلویہڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 بجلی کے میٹرز اتارے اور 27 ڈائریکٹ سپلائیاں منقطع کیں۔ کارروائی کے دوران21 لاکھ56 ہزار روپے ریکوری اور 3 لاکھ10 ہزار روپے ڈیڈ پیمنٹ وصول ہوئی، جبکہ کل24 لاکھ66 ہزار روپے کی ریکوری حاصل کی گئی۔ لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور ایف آئی آرز کا اندراج جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments