مہنگی پیٹرولیم مصنوعات سے کسانوں کا برا حال :صباحت چیمہ

مہنگی پیٹرولیم مصنوعات سے کسانوں کا برا حال :صباحت چیمہ

ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ،کسان دوست سبسڈی کا اعلان کیا جائے

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)معروف سیاسی شخصیت اور زمیندار چودھری صباحت الطاف چیمہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام نے پہلے ہی مشکلات کا شکار کسانوں کا مزید برا حال کر دیا ہے ۔ایک بیان میں چودھری صباحت الطاف چیمہ کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر، ٹیوب ویلز اور زرعی مشینری کیلئے ڈیزل اور پیٹرول بنیادی ضرورت ہیں، جن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

کھاد، ادویات اور بیج مہنگے ہونے سے فصلوں کی پیداوار کی لاگت اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے زمین کاشت کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، اور اگر کسان ہی خوشحال نہیں ہوگا تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔صباحت الطاف چیمہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات پر کسان دوست سبسڈی کا اعلان کیا جائے تاکہ ملکی زراعت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...