یونیک گروپ سمن آباد کی یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب
ملکی سرحدوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے :حمیراخان ، سابق ہاکی کپتان ودیگر
لاہور ( سٹاف رپورٹر ) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سمن آباد کیمپس کے زیر اہتما م یوم دفاع کی مناسبت سے یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین عبدالمنان خرم نے کی جبکہ چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس رانا منان خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں6ستمبر 1965کے غازی کرنل ریٹائرڈ رئوف مگسی ، چیئرپرسن فارمیسی ڈیپارٹمنٹ لاہور یونیورسٹی فار ویمن پروفیسر ڈاکٹر حمیرا خان ، سابق کپتان ہاکی ٹیم محمد ثقلین ، سابق کرکٹر عابد علی اورمعروف قوال شیر میاندادشامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments