ڈسپوزایبلز کے ٹینڈر کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کی سفارش

ڈسپوزایبلز کے ٹینڈر کو 3 کیٹیگریز  میں تقسیم کرنے کی سفارش

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سرجیکل و میڈیکل ڈسپوزایبلز کی خریداری کے عمل کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

پروفیسر اصغر نقی کی سربراہی میں قائم ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے ڈسپوزایبلز کے ٹینڈر کو تین الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ میں میڈیکل کالجز کے پرنسپلز، کارڈیالوجی اداروں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، سرجری، نیفرولوجی، گائنی اور اینستھیزیا کے سینئر پروفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز، ہسپتال فارماسسٹ، بائیو میڈیکل انجینئر اور محکمہ کے متعلقہ افسران شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...