پتنگوں و کیمیکل ڈور کی بھاری کھیپ منتقل کرنے کی کوشش
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے غیر قانونی پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی لاہور منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی، 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 200سے زائد پتنگیں اور 19 قاتل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے پتنگوں اور ڈور کی چرخیاں ایل سی ڈی کے کارٹن میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھیں، تاہم مجاہد سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سامان برآمد کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments