ہربنس پورہ سے آگے کینال روڈ پرٹریفک جام سے زندگی اجیرن

ہربنس پورہ سے آگے کینال روڈ پرٹریفک جام سے زندگی اجیرن

دونوں اطراف کے رہائشیوں کو مشکلات، سڑک کشادہ کرنے ،یو ٹرنز بنانے کامطالبہ

لاہور(سٹاف رپورٹر )ہربنس پورہ سے آگے کینال روڈ پر دونوں اطراف مسلسل ٹریفک جام رہنے سے زندگی اجیرن بن گئی۔یہاں موجودلاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ، ہجویری ہاؤسنگ سکیم ،لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سکیم سمیت متعدد آبادیوں کے رہائشی شدید ذہنی اذیت کا شکارہیں۔ ن لیگ کے گزشتہ دورِ حکومت میں دھرمپورہ انڈر پاس سے جلو موڑ تک کینال روڈ کو کشادہ کرنے اور یوٹرن بنانے کا منصوبہ منظور ہواتاہم 2018 کے بعد پی ٹی آئی حکومت بننے پر منصوبے کی توسیع کو روک دیا گیا ۔2024 میں ن لیگ کی دوبارہ حکومت آنے سے ترقیاتی فنڈ دیگر ترجیحی منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ آبادیوں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیاہے کہ کینال روڈ پرہربنس پورہ تھانے سے آ گے حصے کو کشادہ کیاجائے اور نئے یو ٹرنز بنائے جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...