سکیورٹی گارڈز پر تشدد کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی پولیس نے ایئرپورٹ روڈ پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈز پر تشدد کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او جنوبی چھاونی انسپکٹر عدنان رشید کے مطابق ملزم کی شناخت محمد رضوان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ اور ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم نے اسلحہ نکال کر سکیورٹی گارڈز اور ورکرز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments