لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر 14ستمبر کو اینٹی کرپشن میں طلب

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر 14ستمبر کو اینٹی کرپشن میں طلب

رمضان بٹ کو اختیارات سے تجاوز، ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیوں پر طلب کیا گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے نے چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کو دفعہ 160 کے تحت نوٹس کرکے 14 ستمبر کو طلب کرلیا، اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے رمضان بٹ کو طلب کیا،رمضان بٹ کو 14 ستمبر کو دوپہر 2 بجے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت، سی ای او لیسکو رمضان بٹ کو اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور نجی کمپنی کو ادائیگیوں میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کے معاملے پر طلب کیا گیا، نوٹس کے مطابق ایف آئی اے میں شہری مزمل بشیر کی شکایت پر انکوائری جاری ہے ،درآمدی ایل سی کھولنے پر پابندیوں کے باعث کنٹریکٹ میٹریل کی فراہمی میں نجی کمپنی سے تاخیر ہوئی،2023 میں اس وقت کے سی ای او نے صارف کی درخواست پر میٹریل فراہم کرنے کی تاریخ میں توسیع کی،رمضان بٹ پر بطور چیف انجینئر ایم ایم اور انکوائری کمیٹی کنوینر شکایت کنندہ پر مبینہ غیر قانونی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے ، پہلے سے ہونے والی انکوائری کے نتائج پر عملدرآمد کے بجائے معاملہ دوبارہ کھولنے کا الزام بھی عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ معاملہ دوبارہ کھول کر نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...