صوبہ بھر میں نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

صوبہ بھر میں نماز جمعہ کے موقع  پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ۔

 آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی ۔جبکہ اہم شاہراہوں، عبادت گاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف پولیس کی مؤثر پٹرولنگ اور نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی پی اوز اور سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...