لوئر مال پولیس کی کارروائی 3 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور (این این آئی)لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں پر مشتمل تین رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر، عاقب اور عظیم کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان نے چند روز قبل ٹیپ روڈ سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔ ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے تھے اور لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments