نہم ، دہم ، ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کافیصلہ
اساتذہ کو شوکاز نوٹس نہیں ، نوکری سے برخاست کیا جائے گا:وزیر تعلیم سکندر حیات
لاہور(خبر نگار)نہم اور دہم کے امتحانات میں ناقص نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کر دیا کہ 20 فیصد تک نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کو شوکاز نوٹس نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے امتحانی نظام میں اصلاحات اور نقل مافیا کے خاتمے کو نتائج میں کمی کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نہم اور دہم کے نتائج میں کمی پر وزیر تعلیم نے ذمہ داری قبول کرلی۔لیکن ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو رعایت دینے سے انکار کردیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ 20 فیصد تک نتائج دینے والے 2200 سکولوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔رانا سکندر حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان سکولوں کے اساتذہ کو خراب نتائج پر شوکاز نوٹس نہیں دیا جائے گا۔
بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ دو سال میں مجموعی طور پر معیار تعلیم بلند ہوا ہے ، تاہم امتحانات میں شفافیت اور نقل مافیا کے خاتمے کے باعث نتائج کی شرح میں فرق آیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments