روڈ سیفٹی اتھارٹی ختم ، پی ٹی سی کو ضم کرنیکا منصوبہ

روڈ سیفٹی اتھارٹی ختم ، پی ٹی سی کو ضم کرنیکا منصوبہ

حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کرینگی،پی ٹی سی کا قیام 2011 میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے نام سے عمل میں لایا گیا تھا

لاہور( شیخ زین العابدین )پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کو ختم کرنے اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔سیکشن آفیسر ایچ ای ڈی جی ای کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ تجاویز اس وقت حکومت پنجاب کے زیر غور ہیں۔ دستاویزات کے مطابق دستاویز کے مطابق پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کو وائنڈ اپ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جبکہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ 

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا قیام دو ہزار گیارہ میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے نام سے عمل میں لایا گیا تھا، بعد ازاں اس کا نام تبدیل کرکے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی رکھ دیا گیا۔ ابتدائی طور پر لاہور میں سی این جی بسیں چلانے کی ذمہ داری لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو سونپی گئی تھی، تاہم وقت کے ساتھ کمپنی کی ذمہ داریوں کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔ دوسری جانب پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو لاہور سمیت صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹمز کے آپریشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔تجویز کردہ پلان کے تحت پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں ضم کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ آپریشنز کو ایک ہی ادارے کے تحت لانے کی تجویز ہے ۔دونوں اداروں کے مستقبل سے متعلق تجاویز حکومت پنجاب کے زیر غور ہیں۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ شعبے کے انتظامی ڈھانچے میں مجوزہ تبدیلیوں پر حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی، جس کے بعد دونوں اداروں کے مستقبل کا باقاعدہ تعین ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...