قائد اعظم ؒ کی برسی پر تقریب

قائد اعظم ؒ کی برسی پر تقریب

لاہور(سیاسی نمائندہ)مسلم لیگ کونسل و پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم ؒکی 78ویں برسی پر پارٹی دفتر پرانی انارکلی میں میں چیئرمین چودھری اختر عباس کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اختر عباس، گوہر خان، شاہد محمود ،چودھری رحمت سمیت دیگر مقررین نے بانی پاکستان کو ناقابل فراموش خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہاکہ قائداعظم ؒنے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔انکی بے مثال قیادت سے پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔قائداعظمؒ کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا امتزاج تھا جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...