شہریوں سے رقم بٹورنے پر 2 ڈولفن سکواڈ اہلکار برخاست

 شہریوں سے رقم بٹورنے پر 2 ڈولفن سکواڈ اہلکار برخاست

تھانہ پرانی انارکلی میں تعینات عاطف اور الیاس کیخلاف شکایات پر کارروائی

لاہور(آئی این پی )ڈولفن سکواڈ کے 2اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار چیکنگ کے دوران شہریوں سے رقم بٹورتے تھے ،برخاست ہونیوالوں میں ہیڈ کانسٹیبل عاطف اور ہیڈ کانسٹیبل الیاس شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکار تھانہ پرانی انارکلی میں تعینات تھے ،اہلکاروں کیخلاف شہریوں کی جانب سے رقم بٹورنے کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔ ایس پی سول لائنز نے دونوں اہلکاروں کو معطل کیا تھا ۔بعدازاں انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...