رائیونڈسبزمنڈی میں تجاوزات،غیر قانونی سرگرمیوں پرکارروائی

رائیونڈسبزمنڈی میں تجاوزات،غیر قانونی سرگرمیوں پرکارروائی

پیرافورس اور میونسپل کارپوریشن نے ملکر متعدد مقامات سے تجاوزات ختم کروادیں

لاہور(آئی این پی)رائیونڈسبز منڈی میں تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف انتظامیہ نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد مقامات پر فوری کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسروں کے ہمراہ سبز منڈی کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر انتظامی صورتحال کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈرون سرویلنس کے ذریعے سبز منڈی کے مختلف حصوں کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے تجاوزات کی نشاندہی کی اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر پیرافورس اور میونسپل کارپوریشن لاہور نے متعدد مقامات سے تجاوزات ختم کروادیں ۔رائے بابر نے پیرافورس ،میونسپل کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسروں کو واضح ہدایات دیتے کہا کہ سبز منڈی میں تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی گزرگاہوں اور سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک رکھا جائے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔انتظامیہ کے مطابق سبز منڈی میں تجاوزات کے خاتمے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کیلئے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...