جامعہ پنجاب کے اخراجات کاریکارڈ فوری فراہم کیاجائے :اکیڈمک سٹاف

 جامعہ پنجاب کے اخراجات کاریکارڈ فوری فراہم کیاجائے :اکیڈمک سٹاف

لاہور(آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون 2013ء کے تحت طلب کی گئی۔۔۔

 معلومات 14 روزہ قانونی مدت گزرنے کے باوجود فراہم نہ کرنے پر اظہار تشویش کرتے کہاہے کہ درخواستوں کے ذریعے وی سی ہاؤس ودفاتر کی تزئین و آرائش، سرکاری گاڑیوں کی خریداری، سولر سسٹم تنصیب اوروائس چانسلر کے ٹی اے /ڈی اے سمیت مختلف مالی و انتظامی امور کا سرکاری ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ مطلوبہ معلومات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔ تاخیر سے ریکارڈ میں ردوبدل یا تحریف کی تشویش جنم لے رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مطلوبہ تمام ریکارڈ اسکی اصل اور غیر تبدیل شدہ شکل میں فوری فراہم کیا جائے، کیونکہ کسی عہدے یا شخصیت کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...