پبلک ٹرانسپورٹ میں منشیات کی سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کے روم میں منشیات کی سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی ۔۔۔
صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے گزشتہ روز مجاہد سکواڈ ناکہ عبدالستار ایدھی نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا کر ریکارڈ یافتہ ملزم ناظم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 900 گرام چرس برآمد کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے تھانہ چوہنگ منتقل کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قصور سے لاہور سپلائی کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments