تاریخی عمارتوں کے کمرشل استعمال کیخلاف درخواست پررپورٹ طلب

تاریخی عمارتوں کے کمرشل استعمال  کیخلاف درخواست پررپورٹ طلب

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں والڈ سٹی میں تاریخی عمارتوں کے کمرشل استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت ۔۔

۔عدالت نے والڈ سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ والڈ سٹی اتھارٹی کے اندر غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، والڈ سٹی اتھارٹی حکام اپنے ہی قانون کیخلاف کام کررہے ہیں،آٹھ آٹھ منزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ، وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...