لاہور سمیت مختلف شہروں میں 20کلو آٹے کاتھیلا نایاب

لاہور سمیت مختلف شہروں میں 20کلو آٹے کاتھیلا نایاب

سادہ روٹی 14روپے کی بجائے 20سے 25روپے میں از خود فروخت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور سمیت متعدد اضلاع میں فی من 9سو 50 روپے اضافی ریٹ پر فی من گندم فروخت جاری ہے ، لاہورمیں 4ہزار 7سو 50 روپے گندم فی من ازخود فروخت جاری ،دس کلو آٹا تھیلا 11سو 30روپے ازخود فروخت جاری ہے ، 49 سو روپے فی من از خود فروخت جاری ہے ،20 کلو آٹا تھیلا لاہور سمیت دیگر شہروں میں نایاب ہے ،15کلو آٹا تھیلا21سو 25روپے پر سپلائی ڈیمانڈ سے زائد مارکیٹ میں موجود ہے ،سادہ روٹی 14روپے کی بجائے 20سے 25روپے میں از خود بیچی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں 4ہزار 7سو گندم فی من ازخود فروخت جاری ،لاہورمیں 4ہزار 7سو 50 گندم فی من فروخت جاری ہے ،اسلام آباد میں 48سو فی من گندم ریٹ پر فروخت جاری ہے ،پشاور میں 48 سو 50روپے فی من گندم ریٹ پر فروخت جاری ہے ،ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی گرائنڈنگ کے بعد 10 کلو کے 239,668 آٹے کے بیگز مارکیٹ میں فراہم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...