سامان کی ترسیل میں تاخیر پر 8 ایئرلائنز کو 16 لاکھ کے جرمانے
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو درپیش مسائل کے حل اور سروس سٹینڈرڈز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے۔۔۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرلائنز کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ یکم جولائی سے 15 اگست 2026 کے دوران سامان کی ترسیل میں تاخیر کے 19 کیسز سامنے آنے پر 8 ایئرلائنز کو 16 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کیے گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر چیک اِن کے بعد سامان بروقت موصول نہ ہونے کی شکایات پرایئرلائنز کو ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنایا جا رہا ہے ، مسافروں کو سہولیات فراہمی ،سامان کی بروقت ترسیل کیلئے نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments